تربت:نیشنل پا رٹی کے دفتر پردستی بم حملہ،7افراد زخمی

74

بلو چستان کے ضلع تربت میں نیشنل پا رٹی کے دفتر پر مسلح افراد کی جا نب سے دستی بم حملہ میں 7افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فو ری طو ر پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تربت میں واقع نیشنل پارٹی کے دفتر پر مسلح افراد نے ہینڈ گرینیڈ پھینک دیا جس کے نتیجے میں زور دار دھما کہ ہوا دھما کے سے نیشنل پا رٹی کے سات کارکنان اکبر ، نعیم ، دوستین ، شہزاد ، عبدالحمید ، ابرار اور سفیان زخمی ہو گئے جنہیں فو ری طو ر پر قریبی اسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ تما م زخمیوں کو تعلق تربت سے ہی بتایا جارہا ہے ، اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ