وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ کی ملاقات

85

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمز نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمز نے ایبٹ آباد میں طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوںکے  ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیااور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ـ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے استنبول میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیااور جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ـ وزیر اعلی شہباز شریف اور ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمزنے عیدمیلاد النبیۖ کے پرمسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ـ ڈاکٹر مہمت گورمز نے وزیر اعلی شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ترکی میں بھی بہت ہردلعزیز ہیں اور ترک عوام آپ سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ آپ نے پنجاب کی ترقی کیلئے غیر معمولی کام کیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آپ خلوص نیت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں ـ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیاـ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ