جنید جمشید کی لاش کی شناخت کرلی گئی

123

طیارے حادثے میں جاں بحق ہونےو الے معروف نعت خواں و مذہبی اسکالر جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی۔ لاش کی شناخت ان کے چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کے مطابق، پمز کے ڈاکٹروں نے طیارہ حادثے میں جاں بحق جنید جمشید کی شناخت کر لی ہے جس کے بعد میت ورثاء کے حوالے کی جا رہی ہے۔ پمز کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف کے مطابق، جنید جمشید کی میت کی شناخت فرانزک ماہر ڈاکٹر ہمایوں نے جبڑے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے کی۔

دوسری جانب جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا ہے ہمیں جنید جمشید کی ڈی این رپورٹ کا انتظار کریں گے جو بدھ تک آئے گی اور رپورٹ آنے کے بعد ہی میت کراچی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین جنید جمشید کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید، کیپٹن صالح جنجوعہ اور آسٹریائی باشندے کی شناخت کی گئی تھی۔ اس طرح سانحے میں شہید ہونے والے 47 افراد میں سے اب تک 13 کی شناخت مکمل کی جا چکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ