خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو سازشی قرار دے دیا

53

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ سے دور نہیں رہ سکتے تو پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کیوں کرتے ہیں ، تحریک انصاف کی بار بار پارلیمنٹ میں واپسی ہمارے موقف کی فتح ہے ، سیاست ہنگامہ آرائی ، بہتان تراشی کے ذریعے نہیں پارلیمان کے ذریعے ہی آگے بڑھے گی۔

وہ منگل کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی کو جمہوری سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی ۔ جب وقت آیا تو پی ٹی آئی کے لیڈر باہر نکلنے کی بجائے پش اپس لگانے لگے۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اقتدار کی بھوک سے بے حال ہو رہے ہیں۔ کے پی کے اور سندھ کے ناکام حکمران کام کرنے کی بجائے ہماری ٹانگوں سے چمٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جب پارلیمنٹ سے دور نہیں رہ سکتے تو اس کیخلاف سازشیں کیوں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی بار بار پارلیمنٹ میں واپسی ہمارے موقف کی فتح ہے۔ سیاست ہنگامہ آرائی اور بہتان تراشی کے ذریعے نہیں پارلیمان کے ذریعے ہی آگے بڑھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ