جدہ کی مساجد اسلامی تاریخ،تہذیب وتمدن کا حسین امتزاج

120

جدہ شہر سعودی عرب کا سیاحتی اور تجارتی مرکز ہی نہیں بلکہ اسلامی تاریخ کا ایک ایسا سربلند ہے جو مساجد اور گنبد ومینار کی وجہ سے اپنی ایک منفرد شناخت رکھتاہے۔

جدہ میں 2300 چھوٹی بڑی مساجد ہیں جو اسلامی فن تعمیر کی تاریخی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا بھی حسین امتزاج ہیں پرانی مساجد میں مسجد امام الشافعی اس شہر کی سب سے پرانی ہے جو17 ویں صدی میں تعمیر کی گئی۔

مربع شکل میں تیار کی گئی اس مسجد کی تعمیر اسلامی فن تعمیر کا خوبصورت عکس ہے۔ اس مسجد کی تعمیر میں سمندری مٹی، پتھروں اور لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جدہ کی تاریخی مساجد اسلامی تاریخ اور تہذیب وتمدن کا حسین امتزاج ہے۔

مسجد شاہ سعود، مسجد التقویٰ، مسجد خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز، مسجد شہزادہ ماجد بن عبدالعزیز، جامع مسجد الفرقان، جامع مسجد اللامی، جام مسجد الشربتلی، جامع مسجد الغزاوی اور جامع مسجد سلطان بن عبدالعزیز جدید فن تعمیر کے حسین شاہکار ہیں-

Print Friendly, PDF & Email
حصہ