سانحہ بلدیہ کا مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کراچی منتقل

128

ایف آئی اے کی ٹیم نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو تھائی لینڈ سے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

ڈآیرئک

rehman-bhola-arrested

ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو تھائی لینڈ سے لے کر کراچی پہنچ گئی ۔ ایف آئی اے کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر بدر بلوچ اور انسپکٹر سولنگی پر مشتمل تھی ۔ عبدالرحمان عرف بھولا کو انٹرپول کے ذریعے بنکاک کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ عبدالرحمان عرف بھولا کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان لایا گیا ۔

یاد رہے کہ بلدیہ ٹاؤن واقع گارمنٹس فیکٹری میں 11 ستمبر 2012 میں خوف آتشزدگی کے نتیجے میں 250 سے زائد مزدور جاں بحق ہو گئے تھے ۔

عبدالرحمان عرف بھولا نے اپنے ابتدائی میں ایف آئی اے کے سامنے انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ ایم کیو ایم کے سینئر حماد صدیقی کے کہنے پر لگائی تھی جبکہ آگ لگانے میں پارٹی کے دیگر رہنما بھی ملوث تھے ۔ بھولا نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حماد صدیقی ایم کیو ایم کے بانی کا کماؤ پوت سمجھا جاتا تھا ۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم ضروری کارروائی کے بعد عبدالرحمان عرف بھولا کو پولیس کے حوالے کر دے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ