جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف نئے اہداف طے کرلئے ہیں،لیاقت بلوچ

97

جماعت اسلامی پاکستان نے کرپشن کے خلاف اپنی مہم کے نئے اہداف طے کر لیے ہیں جس کے مطابق نیب ، الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام کو فعال اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور مہم چلائے گی ۔

اس کا فیصلہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ اس سال میں جماعت اسلامی نے مالی کرپشن کے خلاف مہم چلا کر رائے عامہ کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیاہے جبکہ ضرورت ہے کہ اخلاقی اور انتخابی کرپشن کی روک تھام کے لیے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی نظام کی سست رفتاری نے ہماری عدلیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوال پیدا کر دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں تاریخیں پڑتی ہیں اور فیصلے نہیں ہوپاتے ۔ لوگ پھانسی چڑھ جاتے ہیں اور پھر اعلیٰ عدلیہ انہیں بری کر کے جگ ہنسائی کا موقع دیتی ہے،

Print Friendly, PDF & Email
حصہ