مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے رائل اومانی بحری جہازوں کی کراچی آمد

198

رائل اومانی نیوی کے دو بحری جہاز پاکستان نیوی کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں ”ثمر الطیب “ کے لئے پیر کو یہاں پہنچے۔

royal-ship-2

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئرافسران نے اومانی جہازوں الشمیخ اور البشری کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ یہ مشترکہ بحری مشقیں جو ہاربر اورسی فیز پر مشتمل ہیں، پاکستان اور اومانی بحری افواج کے درمیان باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ ہاربر فیز اس وقت جاری ہے جو دو طرفہ ملاقاتوں، جہازوں کے باہمی دوروں، مشقوں سے متعلق معاملات پر بات چیت اور ہاربر ٹریننگ سیریلز پر مشتمل ہے جن کا مقصد مشقوںکے سی فیز کی تیاری ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان دو طرفہ مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کی مشترکہ بحری آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ایک مستحکم بحری ماحول کو یقینی بنایا جاسکے جو خطے کی اقتصادی ترقی اور امن و سلامتی کے قیام کے لئے نہایت اہم ہے۔ ان مشقوں سے دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل اور ٹیکٹیکل سطح پر باہمی ربط اور مفاہمت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ مشقیں 15 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

رائل اومانی نیوی کے ٹاسک گروپ کی آمد دونوں ممالک کے مابین دوستانہ مراسم کی ایک کڑی ہے، اس دورے سے دونوں بحری افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور باہمی تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ