ملک بھر میں بارہ ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

219

آج ہجری سال کے تیسرے مہینے کی بارہ تاریخ ہے۔ ملک بھر میں بارہ ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ آج ہی کے دن سردار الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی ولادت ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا ۔ مساجد میں ملک کی ترقی امن اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

11-rabiawal

اللہ تعالیٰ نے اپنا پیغام پہنچانے والی اس ہستی کو اپنے آخری کلام (قرآن مجید ) میں رحمت اللعالمین کہا اور اس ذات پاک نے عمل سے یہ حقیقت ثابت کی۔ عربی زبان میں لفظ رحمت کا مفہوم نرمی، لطف اور مہربانی ہے۔ اس لفظ میں محبت، شفقت، فضل اور احسان سب ہی شامل ہیں۔ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ” ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے” یعنی کائنات کے ہر طبقے کی غم گسار، ہمدرد، خیرخواہ، ترس کھانے اور سب کا بھلا چاہنے والی ایک ہی ہستی ہے اور وہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رحمت اللعالمین ہونے کے مظاہر علمی بھی ہیں اور عملی بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ صرف رحمت کا درس دیا بلکہ خود عمل کر کے بھی دکھایا۔

13-rabiawal

ایک موقع پر صحابہ کرام نے مظالم سے تنگ آکر کفار مکہ کے لئے بددعا کی درخواست کی لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” میں لعنت کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا، میں تو سراپا رحمت بنا کر مبعوث کیا گیا ہوں۔” یہی وجہ ہے کہ غیر مسلم بھی حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صلہ رحمی کے معترف ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ حسنہ تمام مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو بھی ہمیشہ دوسروں پر رحم کرنے کی تلقین کی اور یہاں تک فرمایا ” جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اللہ اس پر رحم نہیں کرتا۔” یہ بات مسلمہ حقیقت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور تعلیمات کا بنیادی نکتہ انسانیت کی بھلائی اور رہنمائی ہے۔

14-rabiawal

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں میلاد کے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ کراچی میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر جہاں پورا شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا ہے۔ عاشقان رسول ص کی جانب سے میلاد کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب تسکین قلب کے لیے آب زم زم کی سبیل لگا کر شمع رسالت کے پروانوں کے جوش وخروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

15-rabiawal

پشاور میں جشن عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے میلاد کے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جائیں گی جبکہ عالمی متحدہ مشائخ کونسل کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سیرت کانفرس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر شہر کے بازاروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔ پشاور میں عید میلاد النبی ص کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے بعد از نماز عشاء برآمد ہو گا جو ہشت نگری، کریم پورہ، گھنٹہ گھر، چوک یادگار، بازار مسگراں سے ہوتا ہوا قصہ خوانی بازار میں اختتام پذیر ہو گا۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پشاور میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد میں سرکاری و نجی عمارتوں، گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ محافل نعت، سیرت کانفرنس اور درود و سلام کی محفلیں بھی جاری ہیں۔

16-rabiawal

بلوچستان کے اضلاع نصیرآباد، جعفرآباد، سبی، بولان اور جھل مگسی سمیت مختلف علاقوں میں بھی عید میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام منایا جا رہا ہے ۔ مساجد ، عمارتوں ، گلیوں اور محلوں کو پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔

18-rabiawal

ملک بھر کی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے میں بارہ ربیع الاول کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں کی مساجد ، گلیوں ، بازاروں ، سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سجایا گیا ہے ۔ جگہ جگہ سے درود و سلام کی صدائیں آ رہی ہیں ، مختلف مذہبی جماعتوں کی طرف سے کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

17-rabiawal

بچے گلی محلوں میں پہاڑیاں بنا کر نبیﷺ سے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے کہیں جلوش نکالے جا رہے ہیں تو کہیں محافل میلاد کیا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ تاہم اس موقعے پرکسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ