دنیا کی طویل ترین سرنگ ’گوٹہارڈ بیس ٹنل‘ کھول دی گئی

153

سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب ے طویل سرنگ ریلوے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق یہ سرنگ پہاڑی سلسلے الپس کوکاٹ کر بنائی گئی ہے۔ افتتاح کے لیے ریل گاڑی سوس شہر زیورچ سے لوگانو کے لیے روانہ ہوئی۔ اب روزانہ تقریباً 50 مسافر بردار اور 260 تک مال بردار ریل گاڑیاں اس سرنگ سے گزر سکیں گی۔ حفاظتی انتظامات کے تحت مسافر بردار ریل گاڑیاں سرِدست زیادہ سے زیادہ محض 2 سو کلومیٹر فی گھنٹہ ہی کی رفتار سے سفر کر سکیں گی جبکہ بعد ازاں انہیں ڈھائی سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی سفر کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ 57 کلومیٹر طویل اس سرنگ سے گزرنے میں 20 منٹ سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ