استنبول میں 2 بم دھماکے،29افراد ہلاک،166 زخمی

166

ترکی کے شہراستنبول میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک،جبکہ 166افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہراستنبول میں 2 کار دھماکوں کے نتیجے میں29 افراد ہلاک ،جبکہ 166 افراد زخمی ہوگئے،اسٹیڈیم کے قریب دھماکے میں زیادہ ترپولیس اہلکارزخمی ہوئے ،پولیس نے اسٹیڈیم کے اطراف سڑکوں کوٹریفک کے لئے بند کردیا،جبکہ پولیس علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اور حادثے کی جگہ پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز نے امدادی کارروائیاں تیز کردیں۔

ترکی وزارت داخلہ کے مطابق ترکی کے اہم شاہراوں ،فوڈ کورنر اور تمام ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا،جبکہ سیکیورٹ الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ