پی آئی اے نے سپین کےلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

87

پی آئی اے نے سپین کے شہر بارسلونا کےلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ پہلی پرواز پی کے۔769اتوار کی صبح اسلام آباد سے براستہ پیرس بارسلونا کےلئے روانہ ہوئی۔سانحہ 7 دسمبر کی وجہ سے اس سلسلے میں ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے سوگوار انداز میں مسافروں کو رخصت کیا۔انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 2 سال کے وقفہ کے بعد بارسلونا کےلئے شروع کی جانے والی پروازوں سے مسافروں کو پاکستان اور بارسلونا کے درمیان آسان سفری سہولتوں کا دوبارہ سے آغاز ہو گیا ہے۔پی آئی اے بارسلونا کےلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔ اتوار کو اسلام آباد آور منگل کو لاہور سے پرواز بارسلونا روانہ ہوا کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ