نائجیریا،چرچ کی چھت گرنے سے 160 افراد ہلاک

183

نائجیریا کی ریاست اکواایبوم میں چرچ کی چھت مہندم ہو جانے سے کم از کم 160 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تقریب کے وقت رینرز بائبل چرچ کے اندر اکوا ایبوم ریاست کے گورنر اوڈوم سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بچ جانے والے ایک شخص نے نائجیریا کے ٹیلی ویژن چینلوں کو بتایاکہ چرچ کی تقریب معمول کی مطابق جاری تھی۔ گورنر کے پہنچنے کے 20 منٹ بعد اچانک چھت عبادت گزاروں پر گر پڑی۔ گورنر کو تیزی سے نکال لیا گیا،لیکن دوسرے اتنے خوش نصیب ثابت نہ ہو سکے۔

صدر محمد بخاری نے اس واقعے پر ‘گہرے دکھ’ کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ