یمن،فوجی بیس پر خودکش حملہ،35اہلکار ہلاک،متعدد زخمی

161

یمن کے شہر عدن میں فوجی بیس پر خودکش حملے میں 35اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے جنوبی شہر عدن میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 35اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صولبان کیمپ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے کاربم دھماکا کیا،اس خودکش حملے میں مرنیوالے تمام افراد سرکاری فوج کے اہلکار ہیں۔حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی اپنے کیمپ میں موجود تھے۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش ) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ