پاکستان کی خطےمیں امن اوراستحکام کیلیےکوششیں قابل تحسین ہیں،امریکا

110

 امریکا نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خطےمیں امن اوراستحکام کیلیےکوششیں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر طارق فاطمی نے بھارتی افواج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔

سوزن رائس نےامرتسرمیں پاکستان کی ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں شرکت کوسراہا اور کہا کہ کہ پاکستان کی خطےمیں امن اوراستحکام کیلیےکوششیں قابل تحسین ہیں۔ نہوں نے کہا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے تعلقات بحال ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ