مردم شماری: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15 دسمبر کو طلب

95

مردم شماری پر سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن پر غور کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔ سات نکاتی ایجنڈے میں مردم شماری کا معاملہ پہلے نمبر پر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئندہ جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گا۔ چاروں وزرائے اعلی شریک ہوں گے۔ ملک میں مردم شماری کیلئے فنڈز اور فوج کی فراہمی پر غور ہو گا۔ مردم شماری کرنے کے فیصلے کی اصولی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس میں اقتصادی راہداری منصوبہ اور سکیورٹی چیلجنز کیلئے نیشنل سکیورٹی فنڈ کی تجویز پر غور ہو گا۔ اس کیلئے 8 ارب روپے قابل تقسیم محاصل سے مختص کئے جائیں گے۔ نیشنل فاریسٹ پالیسی، فاٹا ریفارمز، اوگرا اور نیپرا سمیت تمام ریگولیٹرز کی خودمختاری محدود کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ