پی ٹی آئی کے رکن سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی شاہد حبیب ن لیگ میں شامل

33

وزیر اعظم پاکستان کے سیاسی مشیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کی نہیں بلکہ جلد تیسری شادی کی شیروانی پہنیں گے، سونامی ٹری پلانٹیشن کی بدولت وزیر اعلی پرویز خٹک اور وزرا کے اکانٹ میں سونامی جیسی تبدیلی آئی ہے، پاناما کیس میں جھوٹ کے پلندے کے ذریعے خان صاحب اپنی سیاسی ساکھ قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے سیاسی مشیر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان شیروانی پہننے کے شوقین ہیں تو ضرور پہنیں لیکن دولہا بننے کے لیے، شیروانی پہن کر وزیراعظم بننا شاید انہیں نصیب نہ ہو۔ عمران خان کی تبدیلی ڈسپوزایبل ہے، صوبے کی عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں اور خان صاحب کو کوئی احساس نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں،وہ دھرنوں کا سہارا لے کر سیاسی رہنماں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں عمران خان سے ملک کی ترقی برداشت نہیں ہورہی جس کمیشن کا مطالبہ کیا گیا تھا اب اسی کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے۔ عمران خان روز عدالت جاتے ہیں لیکن ثبوت نہیں دیتے صرف شور مچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں کہاں دودھ اور شہد کی نہریں ہیں، عمران خان نے صوبے کی عوام کو بے وقوف بنایا لیکن اب عوام بھی جان گئے ہیں امیر مقام نے کہا کہ عمران کا وزیراعظم بننا شیخ چلی کا خواب ہے۔ پیپلز پارٹی اب وہ پارٹی نہیں رہی جو بے نظیر کے دور میں تھی۔ اس سے قبل امیر مقام نے سانحہ حویلیاں کے شہدا کیلئے دعا کی۔

خیبرپختونخوا میں ن لیگ نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی۔ پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن شاہد حبیب ن لیگ کی کشتی میں سوار ہوگئے۔خیبرپختون خوا میں مسلم لیگ نوازکوایک اور کامیابی مل گئی۔ شاہدحبیب آف کانگڑہ8سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ وابستہ تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ