بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

105

ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئیں، سوات میں برفباری، پشاور اور کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش برسی، سردی بڑھ گئی، کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواں کا سلسلہ داخل ہو گیا۔ مری اور گلیات میں چھائے گہرے سرمئی بادل برس پڑے۔ بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔ سوات میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش نے رنگ جمایا۔وقفے وقفے سے برستے بادلوں نے ٹھنڈ بڑھا دی۔ بالائی علاقوں سپین سر، کالام میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی۔

پشاور میں بھی شہریوں نے سرد موسم کی پہلی ہلکی بارز کا مزہ لیا۔ کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت 3 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

پشاور میں موسم کی خرابی کے باعث باچا خان ایئر پورٹ سے پروازوں کا شیڈو ل متاثر ہوا۔ پشاور آنے اور جانے والی 1 انٹرنیشنل اور لوکل پرواز کینسل اور ایک تاخیر کا شکار ہوئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، موسم کی خرابی کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے۔ ابوظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 218 کینسل کر دی گئی۔

اسی طرح پشاور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کینسل کر دی گئی ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث دبئی سے پشاور آنے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 611 تاخیر کا شکار ہے۔ 10 بجے باچا خان ایئرپورٹ پر آنے والی پرواز 4:30 پر پشاور پہنچی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ