امجدصابری قتل،مجرموں کا چالان 20دسمبر تک پیش کرنے کا حکم

110

 انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے دہشتگرد عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے خلاف بیس دسمبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت سے پولیس نے امجد صابری، ملٹری پولیس، رینجرز اہلکاروں اور دیگر مقدمات میں چالان پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے دہشت گرد عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے خلاف بیس دسمبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دہشت گردوں کو گواہوں نے شناخت کر لیا ہے۔ دہشت گرد عاصم کیپری اور اسحاق بوبی نے مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ دہشت گردوں کے خلاف ایف ایس ایل اور دیگر قانونی شہادتیں جمع کرنی ہیں۔ حتمی چالان پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ دہشت گرد عاصم کیپری اور اسحاق کے خلاف 34 اہم ترین مقدمات میں شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ دہشت گرد پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ