پیرس میں کار چلانے پر پابندی عائد

103

فرانسیسی حکام نے دارالحکومت پیرس کو فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے انوکھا اقدام کرتے ہوئے شہر میں دو دن کے لیے کار چلانے پر پابندی عائد کردی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کی میئر این ہیڈالگو نے شہری حکومت کے حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد شہرمیں کاروں پر دو دن کے لیے پابندی عائد کی ہے البتہ پبلک ٹرانسپورٹ پر یہ پابندی نہیں لگائی گئی۔فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے جاری کردہ احکامات  انوکھی نوعیت کے ہیں جن کے تحت  صرف طاق اعداد پر مشتمل نمبر پلیٹ رکھنے والی نجی کاریں سڑک پر آسکیں ۔

گزشتہ روزجفت اعداد پرمبنی نمبر پلیٹس کی حامل کاروں کوشہر میں چلانے کی اجازت دی گئی ۔اس اقدام کا مقصد شہرمیں دوڑنے والی کاروں کی تعداد کو کم سے کم رکھنا تھا۔ پیرس میں آلودگی کی سطح بلند ہونے پر گذشتہ سال بھی یہی اقدام کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ