چین میں جدید طرز کی کار پارکنگ متعارف

116

چین کے شہر چانگ چنگ میں جدید طرز کی کارپارکنگ متعارف کرا دی گئی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق فیرس ویل کی طرز پر بنائی گئی پارکنگ میں دو گاڑیاں کھڑی کرنے کی مختصر جگہ میں اوپر نیچے بارہ گاڑیاں پارک کی جا سکتی ہیں۔آسمانی جھولا نما یہ پارکنگ نہ صرف مضبوط بلکہ خوبصورت بھی ہے۔پارکنگ میں ایک سکینر بھی نصب کیا گیا ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ حجم کے اعتبار سے کس گاڑی کے لیے کونسی جگہ مناسب ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ