چودہ ملین افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا

84

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں تقریباًچودہ ملین افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن میں دو سال سے جاری جنگ میں اب تک سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر فضائی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً تین لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر اور جان بچا کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق تقریباً چودہ ملین افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ