چین اور روس کی سرحد سے کئی دہائیوں پرانی سینکڑوں گولیاں دریافت

74

چین اور روس کی سرحد پر دہائیوں قبل جاپانی جارحیت کے دوران استعمال ہونے والی سینکڑوں گولیاں دریافت ہوئی ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق جاپان نے 1937سے1945کے مابین چین کے خلاف جارحیت کی تھی جس کے دوران ہزاروں چینی شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ۔ دریافت ہونے والی 1555گولیوں کو چینی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔گولیوں کا وزن تقریباً47.5کلو گرام ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ