پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے مابین پریکٹس میچ کل سے شروع ہوگا

72

پاکستانی ٹیم 8 دسمبر کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل واحد پریکٹس میچ 8 سے 10 دسمبر تک کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے ہو گا، پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہو گا جبکہ دونوں کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 19، چوتھا میچ 22 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ