پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے

102

لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیورمحمود کو جی ایچ کیو میں ملٹری سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیورمحمود کو ملٹری سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود تعیناتی سے پہلے جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک سٹاف تعینات تھے اورلیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزااپنی تعیناتی سے پہلے ملٹری سیکرٹری کے فرائض انجام دیرہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ