پی آئی اے کی طرف سے عملے کے ارکان کی تفصیلات جاری

98

پی آئی اے نے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے عملے اور کاک پٹ کریو کی تفصیلات جاری کردیں ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حویلیاں کے قریب 4 بجکر کر 42 منٹ پر گر کر تباہ ہوا ۔ طیارے میں عملے کے ارکان میں پائلٹ صالح جنجوعہ ، فرسٹ آفیسر احمد جنجوعہ ، ٹرینی پائلٹ علی اکرم ، ایئرہوسٹس اسما عادل اور صدف فاروق شامل تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک حادثے سے متعلق کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق فرسٹ آفیسر احمد منصور جنجوعہ کا تعلق کراچی سے ہے ۔ ایئرہوسٹس صدف فاروق کاتعلق کلر سیداں کےنواحی علاقے نوتھیہ شریف سےتھا۔ صدف فاروق نے 8 سال قبل پی آئی اے میں بطور ایئر ہوسٹس شمولیت اختیارکی تھی۔ ایئر ہوسٹس صدف فاروق کےدو بیٹے ہیں۔

58480bde16e9558480bde1fb3858480bde1dbf958480bde1cc5458480bde41e11

Print Friendly, PDF & Email
حصہ