پی آئی اے نے ایمرجنسی رسپانس سینٹر قائم کردیا

109

پی آئی اے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں عملے سمیت 47 افار سوار تھے ۔ جبکہ ریسکیو آپریشن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی قسم کی تفصیلات معلوم کرنے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ 02199044376 اور 02199044394 ۔ دوسری طرف وزیرداخلہ نے تمام ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ