امریکا کی بھارت پر ایک اور مہربانی

45

اوباما انتظامیہ جاتے جاتے بھارت پر مہربان ہوگئی، پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے میں نخرے کرنے والا امریکا اب بھارت میں لڑاکا طیاروں کی پوری انڈسٹری لگائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقامریکی صدر اوباما جاتے جاتے بھارت کو لڑاکا طیاروں کی پوری انڈسٹری تحفے میں دے گئے۔ امریکا اب لڑاکا طیارے بھارت میں بنا ئے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ اور بھارت میں معاہدے پر کام ہورہا ہے، دنیا کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بھارت میں لڑاکا طیارے بنانے کی پیشکش کر رکھی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق لاک ہیڈ مارٹن اپنا پلانٹ ریاست ٹیکساس سے اٹھا کر بھارت منتقل کرے گی جس کے بعد بھارت میں ایف 16 اور ایف اے 18 لڑاکا طیارے بنائے جائیں گے۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ