پاکستان میں ہونے والے بڑے طیارہ حادثات پر خصوصی رپورٹ

132

پاکستان کے قیام سے اب تک پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کے بہت سے طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

2

ایک رپورٹ کے مطابق 20مئی ، 1965کو پی آئی اے کا بوئنگ 707 اپنی افتتاحی پرواز کے دوران مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں 124 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

3

6اگست، 1970 کوحادثے کا شکار ہونے والا یہ فوکر طیارہ ایف 27 ٹربو پروپ ایئر کرافٹ تھا۔ اس بدقمست طیارے نے ابھی اسلام آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آ ہی کیا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے اس طیارے میں 30 افراد سوار تھے جو تمام ہلاک ہو گئے۔

4

8دسمبر ، 1972پی آئی اے کا یہ فوکر ایف 27 طیارہ آٹھ دسمبر 1972 کو راولپنڈی میں گر کر تباہ ہوا۔ اس طیارے میں 26 افراد سوار تھے۔

5

چھبیس (26) نومبر  کو حادثے کا شکار ہونے والا یہ طیارہ بوئنگ 707 پاکستانی حجاج کرام کو سعودی عرب سے واپس لے کر آ رہا تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں 156 افراد سوار تھے۔

6

تیئس (30) اکتوبر 1986 کو حادثے کا شکار ہونے والا یہ طیارہ بھی فوکر ایف 27 تھا۔ اس طیارے میں 54 افراد سوار تھے تاہم حادثے کے باعث 13 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

7

17اگست 1988 کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ اس دن بہاولپور کے قریب امریکی ساختہ ہرکولیس سی 130 ملٹری ایئر کرافٹ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس طیارہ حادثہ میں پاکستان کے سابق حکمران اور امریکی سفیر سمیت 30 افراد سوار تھے۔

8

بائیس (25)اگست  1989حادثے کا شکار ہونے والا پی آئی اے کا یہ فوکر طیارہ گلگت سے 54 مسافروں کو لے کر آ رہا تھا کہ اچانک شمالی علاقوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس طیارے کا ملبہ آج تک تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔

9

اٹھائیس (28) ستمبر ، 1992پاکستان ایئر لائن کا یہ طیارہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں گر کر تباہ ہوا۔ ائیر بس اے 300 میں 167 مسافر سوار تھے جو تمام ہلاک ہو گئے۔

10

دس (10) فروری  2006حادثے کا شکار ہونے والا یہ طیارہ بھی فوکر ایف 27 تھا۔ پی آئی اے کے اس طیارے میں 41 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ اس طیارے نے ملتان ایئرپورٹ سے ابھی اڑان بھری تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔

11

اٹھائیس جولائی 2010 کو پیش آنے والے اس حادثے کا شکار پاکستان میں رونما ہونے والے بڑے فضائی حادثات میں ہوتا ہے۔ نجی کمپنی کا یہ طیارہ کراچی سے اسلام آباد جا رہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ اس طیارے میں 152 مسافر سوار تھے۔

12

بیس اپریل  ، 2012  کو نجی کمپنی بھوجا ایئر کا ایئر بس 737 کا یہ بدقسمت طیارہ کراچی سے اسلام آباد آ رہا تھا کہ اچانک موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ اس طیارے میں عملے سمیت 130 مسافر سوار تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ