شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا سائبر کرائم سسٹم ہیک کر لیا

138

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا سائبر کرائم سسٹم ہیک کر لیا،فوجی خفیہ معلومات چوری کرنے کا انکشاف کیاہے۔

منگل کو جنوبی کوریا کی فوج کے ترجمان کی جانب سے برطانو ی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انکشاف کیاگیا ہے کہ ہماری خفیہ معلومات چوری ہو گئی ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی کن معلومات تک رسائی حاصل کی ہے۔

یاد رہے شمالی کوریا پر اس سے قبل یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ اس نے جنوبی کوریا میں میڈیا کے اداروں اور بینکوں کے نظام کو ہیک کیا ہے لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوجی معلومات کو ہیک کرلیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ سائبر کمانڈ کے انٹرانیٹ سرور میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ فوج کی کچھ دستاویزات جن میں خفیہ معلومات بھی شامل ہیں ہیک کر لی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ابھی کم اہم یا بہت زیادہ اہمیت کی حامل دستاویزات جیسا کہ جنگی منصوبوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔

شمالی کوریا سے منحرف ایک کمپیوٹر سائنس کے ایک استاد کم ہانگ کوانگ کے مطابق2010 سے لے کر اب تک شمالی کوریا کی حکومت ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جس سے قومی انفراسٹرکچر پر حملہ کیا جا سکے۔اس مہم کا پتہ رواں برس فروری میں اس وقت چلا تھا جب ایف 15 فائٹر کے پروں کے ڈزائن سمیت دفاع سے متعلق دیگر معلومات چوری ہوئی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ