ہوٹل آتشزدگی ،وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنر کراچی کو معاملات کی نگرانی کی ہدایت

48

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شارع فیصل جناح ہسپتال کے قریب واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو فون کر کے ہدایت کی کہ تمام معاملات کی کمشنر کراچی خود نگرانی کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول ڈیفنس کو بھی معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں آگ بجھانے کا انتظام تھا یا نہیں اس کی رپورٹ دی جائے اور شہر کے تمام ہوٹلز اور اہم عمارتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دی جائے کہ ایمرجنسی گیٹ رکھے گئے ہیں یا نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ