کراچی،نجی ہوٹل میں آتشزدگی سے 11افرادجاں بحق

71

کراچی کے معروف نجی ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کرکٹرز سمیت 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

کراچی میں شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں رات دیر گئے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ریسکیو عملے کے مطابق دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے۔ چیف فائر آفیسر فیصل صدیقی کے مطابق 15 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور 2 سنار کل نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا اور ہوٹل میں پھنسے افراد کو بھی باہر نکالا گیا۔

آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور اسنارکل موقع پر پہنچے، جس کے بعد محصور افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم فائر برگیڈ حکام نے آگ پر تقریباً 3 گھنٹے بعد قابو پالیا، گھنٹوں تک عمارت میں محصور رہنے کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آگ لگنے کے بعد ہوٹل میں مقیم کئی افراد نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، چھلانگ لگانے والے افراد میں سے کئی افراد کو سنگین چوٹیں بھی لگیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ