احمد کے ویزہ کاغذات امریکی قونصل جنرل کے حوالے

125

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل نے  ملاقات کی جس  میں لاڑکانہ  کیڈٹ کالج کے تشدد کا شکار طالب علم کیلئے ویزہ کاغذات امریکی قونصل جنرل کے حوالے کئے گئے۔

ہفتہ کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالبعلم محمد احمد کے علاج کیلئے امریکی ویزے کے کاغذات امریکی قونصل جنرل کے حوالے کردیے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل کی سربراہی میں وفد نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔امریکی قونصل جنرل نے جلد ویزہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں وزیرتعلیم سندھ، چیف سیکرٹری رضوان میمن اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی شریک تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ