کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

551

لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کر کے بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 9 راکٹ لانچر، مارٹر گولہ، 10 ہینڈ گرنیڈ، سٹیلائٹ فون اور اینٹی ایئر کرافٹ گن کی گولیوں سمیت 1760 راؤنڈز شامل ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔

Print Friendly
حصہ