پاکستان سے تعلقات پیچیدہ رہے ہیں،امریکا

157

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات خصوصاًسلامتی کے امور پر پیچیدہ رہے ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات خاصے پیچیدہ ہیں، گزشتہ 8 سال میں خصوصا القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات ناہموار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں ملکوں کے پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے ایسا نہ کر پائے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ صدراوباما نے ایک مرتبہ پاکستان جانےکی خواہش ظاہرکی تھی،تاہم کئی وجوہات کےسبب اوباما خواہش پوری نہ کرسکے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاکستان سے تعلقات خصوصا سلامتی امور پر کافی پیچیدہ ہیں اور 8 برسوں میں پاک ۔ امریکا تعلقات مستقل مزاجی کےساتھ ہموارنہیں رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ