مشیر خارجہ بھارت جائیں گے،ملاقات میں فیصلہ

117

وزیراعظم سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشیر خارجہ بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو  وزیراعظم ہائوس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کی ،ملاقات میں وزیراعظم نے سرتاج عزیز کو بھارت میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق ہدایات دیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز کانفرنس کے شرکا کو افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کرنے سمیت افغانستان میں امن و استحکام کیلئے مصالحتی عمل پربھی بات کریں گے۔

کانفرنس میں چالیس سے زائد ممالک کے سربرہان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے جبکہ بھارتی وزیراعظم نرندر مودی اور افغان صدر کے علاوہ بھی دیگر ممالک کے سربراہ بھی خطاب کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ