اسلام جمیعت طلبہ پاکستان کی نظریاتی اساس کی محافظ ہے،میاں محمد اسلام

73

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستانی نوجوان نسل کی مخلص تنظیم ہے ۔ دو قومی نظریہ اور قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لیے جمعیت لادین اور مادر پدر آزاد اغیار کے غلام مقتدر طبقہ کے خلاف بر سرپیکار ہے ۔انھوں نے کہا ۔ وفاقی اور صوبائی کی سطح پر تعلیم کو دفاعی اخراجات جیسی ترجیح ملنی چاہیے جبکہ قومی تعلیمی پالیسی نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ بنائی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام بین اقوامی اسلامی یو نیورسٹی میں منعقدہ میگا ایجوکیشن ایکسپو کے دورے کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ بین اقوامی اسلامی یو نیورسٹی کے ناظم عبدالمنان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا ہر دور کے حکمران طبقہ نے کبھی تعلیم کو ترجیح نہیں دی اور تعلیمی میدان کو برباد کرنے پر سارا زور لگایا ہے ، اسلامی جمعیت طلبہ کا مضبوط نظریاتی ، تربیتی اور خدمت کا نظام قومی اثاثہ ہے ۔ جمعیت نے ہی اعلیٰ کردار اور تعلیمی میدان میں اعلیٰ ترقی کے ساتھ ملک کے مستقبل کو مضبوط بناناہے ۔ جدید دور علم ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور تحقیق کا دور ہے جہاں اس پر ہمارے نوجوانوں کو مکمل عبور ہوناچاہیے وہیں علم ، تحقیق اور سائنسی ایجادات کو قرآن و سنت کے تابع رکھنامادی دنیا میں سب سے بڑا چیلنج ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ