چار نئے مصنوعی کیمیائی عناصر پیریاڈک ٹیبل میں شامل

84

کیمیائی عناصر کے پیریاڈک ٹیبل میں 4 نئے مصنوعی کیمیائی عناصر شامل کر دئے گئے ۔ جبکہ جاپان ، روس اورا مریکہ میں بنائے جانے والے ان کیمیائی عناصر کے سرکاری طور پر نام بھی رکھ د یئے گئے ۔

جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جاپان میں دریافت کئے جانے والے عنصر کا نام جاپانی نام پر نیہون رکھا گیا ہے جس کے معنی چڑھتے ہوئے سورج کی سر زمین ہے ۔ جاپان اور ایشیاءمیں دریافت کئے گئے اس تابکار عنصر کا نام پہلی مرتبہ جاپانیوں نے خود رکھا جو کہ اب کیمیائی عناصر کے پیریاڈک ٹیبل میں شامل کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کاربن ، ہائیڈروجن اور نائیٹروجن وغیرہ قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں جبکہ دریافت شدہ تمام 104عناصر کے بعد جو عناصر دریافت ہوئے ہیں وہ مصنوعی ہیں اور لیبارٹری تجربات کے بعد بنائے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کیمیائی عناصر کا پیریاڈک ٹیبل دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں کیمسڑی کے مضمون میں پڑھایا جاتاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ