اسرائیل کا شام میں فضائی حملوں کا اعتراف

71

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج شام میں آپریٹ کر رہی ہے۔

 شام کی ایران نواز حکومت داعش سمیت دوسرے باغیوں سے نبرد آزما ہے۔ اسرائیل کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ “ہم شام میں کبھی کبھار آپریشن کرتے رہتے ہیں تاکہ اسے ہمارے خلاف محاذ بننے سے روکا جا سکے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شام سے اسلحہ، بالخصوص مہلک ہتھیاروں، کی لبنان ترسیل روکنے کے لئے ہرممکن اقدام کرتے ہیں۔نیتن یاہو نے اس ضمن میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ تنازعات میں گھرے ملک شام میں اسرائیلی سرگرمی کا اعتراف عوامی سطح پر کسی بھی صہیونی رہنما کا یہ پہلا اعتراف ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران مبینہ طور پر شام سے ایرانی اسلحے کی لبنان منتقلی کی کوشش کرنے والے قافلوں پر پراسرار فضائی حملے کئے گئے تھے جن کی ذمہ داری کسی ملک نے قبول نہیں کی تھی۔ یہ اسلحہ مبینہ طور پر ایرانی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی خطے میں دشمن تنظیم حزب اللہ کے لئے فراہم کیا جا رہا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ