مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 36 ارب روپے جاری

95

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 36 ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی۔

منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پلاننگ کمیشن میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبہ سندھ میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا 8 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا۔ اس پروگرام سے بچوں کو 9 بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسین دی جائے گی ۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں 6.6 ارب روپے کی لاگت سے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا منصوبہ بھی منظور۔ صوبہ بلوچستان میں 7.3 ارب روپے کی لاگت سے حفاظتی ٹیکوں کا منصوبہ منظور کیا گیا۔اجلاس میں بہاولپور میں بچوں کے لئے ہسپتال کی تعمیر کا 51کروڑ 90لاکھ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

اجلاس میں گوادر میں مستقبل میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے 5ارب 7 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ بھی منظور کیا۔اجلاس میں سکینڈری ٹرانسمیشن لائنزاور گرڈ سٹیشن کا 8 ارب 57کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں میڈیکل فضلہ ضائع کرنے کے لئے یونٹ کے قیام کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس یونٹ میں ماحول دوست طریقوں سے اسپتال کا فضلہ ضائع کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس کے علاوہ تین پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ