ملک بھر میں بیماریوں میں اضافہ

48

ملک بھر میں بارش نہ ہونے سے بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے،میدانی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سانس ،نزلہ زکام اور خشکی کی وجہ سے تکلیف کا سامنا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔بلوچستان میں ژوب،قلات،قلعہ سیف اللہ اور اواران میں سردی  کی شدت بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔

سندھ کے ساحلی شہرکراچی میں دن کو مطلع صاف اور رات کو موسم سرد رہے گا۔شمال مشرقی یا شمال مغربی ہوا 5 سے 10 ناٹ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔سمیت سندھ بھر میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران دن میں موسم خشک اور رات کو سرد رہنے کا امکان ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ