برازیلین فٹ بال ٹیم کو لیجانے والا طیارہ کولمبیا میں گرکر تباہ

94

بول وایو سے برازیلین فٹ ٹیم کو کولمبیا لیجانے والا جہاز لینڈنگ سے قبل پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔ حکام کی جانب سے واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق  طیارہ بول وایو سے برازیلین ٹیم چیپی گون کو بول وایو سے برازیل لےجا رہا تھا جہاں ٹیم نے ساؤتھ امریکن کلب ایونٹ کا فائنل میچ کھیلنا تھا ۔ جہاز میں ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 81 افراد سوار ہیں جس میں 9 افراد پر مشتمل جہاز کا عملہ ہے۔

کولمبیا کی سویل ایویشن حکام کا جہاز پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہوا ہے اور ہوسکتا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان  نہیں ہوا ہو جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہیں لیکن خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ