کوئٹہ:ایف سی کا سرچ آپریشن،5دہشتگردہلاک،3ٹھکانے تباہ

72

سبی کے علاقے تلی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 3 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق سبی کے علاقے تلی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے ۔ ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ۔ جبکہ دہشتگردوں کے زیر استعمال بھاری اسلحے کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق قبضے میں لئے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر ، بارودی سرنگیں ، دیسی ساختہ بم اور اسلحہ شامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ