پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری

74

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 61.05 پوائنٹس کے اضافے سے 43060.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 34 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 619 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ 98 ہزار 546 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 22 لاکھ 3 ہزار 470 حصص کمی کمی رونماءہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 61.05 پوائنٹس کے اضافے سے 43060.71 پوائنٹس جا پہنچا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 15.14 پوائنٹس کی کمی سے 23130.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 74.75 پوائنٹس کی تیزی رہی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 51.38 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 14.30 پوائنٹس کی کمی سے 18378.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 225.68 پوائنٹس کی مندی سے 16032.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 81.01 پوائنٹس کے اضافے سے 20798.19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 438 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 254 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 171 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس (ایکس ڈی) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 378 روپے کے اضافے سے 7938 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 88.40 روپے کی تیزی سے 2018.40 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 102.94 روپے کی مندی سے 4485.83 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 47.95 روپے کی کمی سے 1651.05 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار لوٹے کیمیکل کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 79 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 8.45 روپے سے شروع ہو کر 9.04 روپے پر بند ہوئی جبکہ میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 2 کروڑ 82 لاکھ 97 ہزار حصص کے سودے 5.69 روپے سے شروع ہو کر 6.15 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 46 کروڑ 2 لاکھ 21 ہزار 590 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ 58 ہزار 793 روپے رہا۔

مارکیٹ کیپیٹل 87 کھرب 57 ارب 97 کروڑ 33 لاکھ 53 ہزار 215 روپے سے کم ہو کر 87 کھرب 57 ارب 63 کروڑ 7 لاکھ 57 ہزار 596 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3کروڑ 22 لاکھ 49 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ