حکمرانوں نے سندھ کو پسماندگی اور کراچی کو تباہی کی طرف دھکیل دیاہے،معراج الہدیٰ صدیقی

230

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ ہمارا کنونشن محبتوں کا پیغام پورے سندھ میں پھیلارہا ہے یہاں ہندو عمایدین اور عیسائی نمائندے سمیت اقلیتی برادری سراج الحق کی قیادت میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو پسماندگی کی طرف دھکیلا گیا ہے اور کراچی کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا ہے۔

29-meraj

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے جماعت اسلامی سندھ ورکرز کنونشن کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے دشمن سندھ کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو سندھ میں دس سال کے اندر خواندگی کی شرح سو فیصد کردیں گے ، تعلیمی بجٹ پر دس فیصد خرچ کریں گے ، سندھ کے ہر ضلع میں نئی جامعات بنائیں گے ، طلبہ کے لیے اسکالر شب کا اجراءکریں گے ، خواتین کی تعلیم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو سزا دلوانے کے لیے قانون سازی کریں اور ایک نیک بچے اور بچی کی تعلیم کو لازمی قرار دیں گے ۔

31-meraj

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ سندھ زرعی صوبہ ہے لیکن یہاں کی زراعت تباہ اور کاشت کارکی کمر توڑ دی گئی ہے ، سود چھایا ہوا ہے ، ہم زراعت سے بیاج کے سود کا خاتمہ کریں گے ، بے زمین کسانوں کو زمینیں دیں گے ، ٹیوب ویل کے لیے بجلی مفت ہوگی اور کاشت کاروں کو غیر سودی قرضے ان کے دروازے پر دیے جائیں گے ۔غریب ہاری اپنی بیٹی کی شادی کے لیے قرض لینے کے لیے وڈیرے کا آگے جھکے گا نہیں ۔ہماری حکومت نے گنا ، چاول ، افراط زر کی شرح کے حسا ب سے خریدا جائے گا ، تھر پارکر کو سرسبز بنائیں گے ، بارش کے پانی کو روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم بنائیں گے۔

30-meraj

امیر جماعت اسلامی سندھ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے پاس ماہی گیری ، کاشت کاری اور لائیو اسٹاک کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی موجود ہیں ، بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان کو ختم کریں گے، کراچی کو عزت اور نوجوانو ں کو نوکریاں دلوائیں گے ، کراچی دشمنی کی سیاست ہرگز نہیں چلنے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ باغ جناح کے اس گراونڈ پر قائد اعظم اکیڈمی بننا تھی اور ریسرچ سینیٹر کی عمارت کا منصوبہ تھا لیکن یہ سب کچھ معلوم نہیں کیوں رکا ہواہے ، جماعت اسلامی کی حکومت قائد اعظم اکیڈمی کا نامکمل منصوبہ مکمل کریں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ