امید ہے نئے آرمی چیف اپنے پیش رو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،وزیردفاع

53

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ا مید ہے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل راحیل شریف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،جنرل راحیل شریف نے ایک روشن روایت قائم کی ۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ نئے آرمی چیف کیلئے دعا گو ہوں، پالیسی کا تسلسل برقرار رہے گا،جنرل راحیل شریف نے جو مثال قائم کی ہے جاری رکھیں گے،آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے،عوام کو فوج کی نئی قیادت پر پہلے کی طرح اعتما دہے،مشرقی سرحدوں پر توجہ برقرا ر رہے گا،اللہ تعالیٰ فیصلوں میں برکت ڈالے،پاک فوج کے بہترین افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ