مودی کے ہاتھ میں پاکستان کا پانی بند کرنے کی لکیر ہی نہیں،سراج الحق

191

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ایسا نظام اور معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں ایک انسان دوسرے کا محتاج نہ ہو ایک ایسی دنیا جس میں غربت اور جہالت نہ ہو ،ایک خاندان اور پارٹی دوسروں کا استحصال نہ کرے ،جہاں کرپشن اور رشوت عام نہ ہو،بستیوں شہروں میں امن وسکون عام ہوجائے ،عوام کے بچوں کو انصاف اور امن ملے ، قائد اعظم نے قوم سے وعدہ کیا کہ میں مدینہ کی طرح اسلامی ریاست بناﺅں گا، ہم بھی اس ملک میں اسلامی شریعت قائم کریں گے ،پاکستان میں حکمرانی صرف عوام کی ہوگی ،مودی کے ہاتھ میں وہ لکیر نہیں کہ پاکستان کا پانی بند کرسکے ۔آرمی چیف کی آئین اور ضابطے کے تحت رخصتی اورنئے آرمی چیف کا تقرر خوش آئند ہے ۔

sirajul-haq

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار قائد کے پہلو میں باغ جناح کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے تحت دوروزہ سندھ ورکرز کنونشن کے پہلے دن اپنے خطاب میں کیا ۔ کنونشن میں کراچی سمیت اندرون سندھ سے ہزاروں مرد وخواتین شریک ہیں ۔ کنونشن اتوار کے روز بھی جاری رہے گا ۔کنونشن کے پہلے دن انٹرنیشنل سیشن بھی ہوا جس کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے کی جبکہ ابتدائی سیشن میں امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔ انٹر نیشنل سیشن میں حماس کے سربراہ خالد مشعل ، بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر بد ر الاسلام ، ترک حکمران پارٹی کے رہنما برہان قایہ ترک کے ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا اور کشمیری حریت رہنما و حزب المجاہدین کے سربراہ پیر سید صلاح الدین ، علماءکونسل کے صدر مولانا ظفر آزاد اور جماعت اسلامی پاکستان کے نگراں امور خارجہ عبد الغفار عزیز نے بھی خطاب کیا ۔ ابتدائی سیشن سے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی ، پروفیسر نظام الدین میمن اور مولانا عطاءاللہ روف نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض جماعت اسلامی سندھ کے سکریٹری ممتاز حسین سہتو نے انجام دیے۔

5-ji

سراج الحق نے کہا کہ کل مودی نے ہمیں پیغام دیا ہے کہ میں پاکستان کا پانی بند کروں گا ، آج میں شہر کراچی میں اور خاص کر قائد اعظم کے مزار کے قریب موجود ہوں اورپاکستان کا وہ صوبہ جو باب الالسلام ہے جہاں کے چپے چپے پر محمدبن قاسم کے نشانات ہیں بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی کو جواب دینا چاہا ہو ں کہ تمہارے ہاتھ میں وہ لکیر نہیں کہ تم پاکستان کا پانی بند کرسکو، تم پاکستان کا پانی بند کرو گے تو سن لو ہم تمہاری سانس بند کریں گے۔زمانہ گزر گیا حالات تبدیل ہو گئے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری قوم کی ماﺅں کی گود میں ایک نہیں کروڑوں محمود غزنوی اور احمد شاہ ابدالی جیسے نوجوان اور بچے موجود ہیں اور مودی نے کوئی مہم جوئی کی تو ا ن شاءاللہ پاکستانیوں کے ٹکر سے تمہاری تکبر اور غرور کا سومنات پاش پاش ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنرل راحیل شریف سلیقے کے ساتھ ریٹائرڈ رخصت ہوگئے اور نیا آرمی چیف کو ایک طریقے اور ضابطے کے ساتھ مقرر کردیا گیا ہے ،ہم اس سلیقے اور طریقے کے ساتھ اس تبدیلی کو خوش آئند سمجھتے ہیں امید کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ آرمی چیف اور بحیثیت فوج ادارہ فوج کا ماٹو ایمان تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کے ساتھ چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن صوبہ سندھ کا جرگہ ہے ،سندھ ورکرز کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین کی شرکت پر جماعت اسلامی کے صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن اورپوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ یہ تاریخی کنونشن ہے ،تبدیلی اورانقلاب ہے اور اس کا یہی پیغام ہے کہ اٹھو میرے دنیا کے غریبوں کو جگا دو خاک ِامراءکے درو دیوار کو ہلا دو ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نظام اور معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں ایک انسان دوسرے کا محتاج نہ ہو ایک ایسی دنیا جس میں غربت اور جہالت نہ ہو ،ایک خاندان اور پارٹی دوسروں کا استحصال نہ کرے ،جہاں کرپشن اور رشوت عام نہ ہو، ایک ایسی دنیا جس میں نیکی کرنا آسان ہو بدی کرنا مشکل ہو ،سود کے دروازے بند ہوجائیں اورنکاح کرنا آسان ہو بدی کے سارے راستے بند ہوجائیں ،غریبوں کی جھونپڑیاں بھی روشن ہوجائیں ،بستیوں شہروں میں امن وسکون عام ہوجائے ،عوام کے بچوں کو انصاف اور امن ملے ،چاندی جیسا دودھ اور صاف پانی میسر ہو ،ہم ایسی دنیا کی تلاش میں نکلے ہیں جہاں اللہ کاحکم ہو،انصاف کا بول بالا ہو ،کتاب اور میزان کی حکومت ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو بستی بسائی ہے یہ محبتوں کی بستی ہے جہاں ہر طرح اور ہر رنگ کے پھول موجود ہیں یہ ایک خوبصورت گلدستہ ہیں یہی وہ لوگ ہیں جس کے بارے میں قرآن نے فرمایا ہے کہ یہ اللہ کے دشمنوں کے دشمن اوردوستوں کے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریاتی لوگ ہیںاوررنگ و نسل اور مسلک سے بالاتر ایک امت کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم سب کو جوڑنا چاہتے ہیں ایک کرنا چاہتے ہیںہم نفرتیں اور دوریاں پھیلا کے بجائے ہم خوشبو اور اخوت و محبت پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جہاد اور لڑائی ظلم جہالت کمیشن خور، رشوت خور، رجعت پسند طبقوں کے خلاف استحصالی طبقوں کے خلاف ہے لینڈ مافیا ڈرگ مافیا قاتلوں کے ساتھ لڑائی ہے آج کی یہ بستی بہت مبارک بستی ہے نئے عزم اور جذبے کے ساتھ پاکستان کو منزل تک پہناچانا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام سیاست ،معیشت گھر کا مسئلہ بازار کامسئلہ ،حکومت کا مسئلہ ،امن کا مسئلہ اورجنگ کا مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ تمام آسمانی کتب اور انبیاءکا پیغام یہی ہے کہ سانس بھی لینا ہے تو اللہ کی بندگی کے ساتھ ،حکومت بھی کرنی ہے تو اللہ کی بندگی کے ساتھ اور شریعت کے ساتھ ،عیار دشمن اسلام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے کہتا ہے یہ صوفی اسلام سیاسی اسلام ہے اسلام نہ سیاسی ہے نہ صوفی ہے اسلام نہ شرقی ہے نہ غربی ہے اسلام اللہ کا کلمہ اللہ کا دین ہے جس طرح اللہ ایک ہے اسی طرح اللہ کا دیا ہوا نظام بھی ایک ہے جس طرح اللہ میں کوئی عیب نہیں وحدہ لا شریک ہے اس طرح اسلام اس کا دین ہے ہر عیب سے پاک ہے جس طرح اللہ ہمارے لیے کافی ہے اس طرح اسلام بھی کافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے تجربات کر لیے گزشتہ صدیوں میں سرمایانہ دارانہ نظام انسانوں نے دیکھا چند سرمایہ داروں نے انسان کو گھوڑے ،بیل اوربکری کی طرح ہکایا ،بچوں اور خواتین تک کو نہیں بخشا پھر اس استحصالی نظام کی ری ایکشن دونوں نظاموں نے کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہٹلر اور مارکس اور میسو لینی اورلینن کا نظام ناکام ہوا ہے اوربش اوراوبامہ کا نظام بھی ناکام ہو گیا۔ان نظاموں نے انسانوں کو کپڑوں سے محروم کیا ،روحانی سکون ختم کیا اور رشتے ختم خاندانی نظام ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آج بھی ان کی شرارت ہے شام اور عراق جل رہا ہے ،کشمیر جل رہا فلسطین جل رہا ہے ،آج اگر اس دنیا میں دہشت گردی ہے تو انہی کا تحفہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی ترقی میں ان کے عالی شان میناروں میں مسلمانوں کا ایشیاءکے مسلمانوں کا افریقہ کے مسلمانوں کا چوری کا مال ہے جو یہ ساتھ لے گئے تھے ۔یہ تو ان حکومتوں کو فرض تھا سلطان ٹیپو کے تخت کا مطالبہ کریں ،کوہ نور ہیرے کا مطالبہ کریں،ہم حکومت میں آئے گے تو تخت سلطان ٹیپو اوراپنی امانتوں کو واپس لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں انگریز آیا مسلمانوں کی حکومت ختم کی ،کشمیر کے معاملے میں ڈنڈی ماری مسئلہ کشمیر کا ذمہ دار برطانیہ ہے جس نے اس کو متنازع بنایا آج اگر کشمیر میں ہماری ماوں ، بہنوں ، بیٹیوں کے ساتھ ان کے جگر گوشوں کو قتل کیا جا رہا ہے اس میں انڈیا کا ہاتھ ہے اوربرطانیہ بھی شریک جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد بینکوں سے قرضے لیے ہماری دولت پر سیاست کار سرمایہ کار بن گئے ہر ادارے میں جھانک کر دیکھیے ان ہی لوگوں کی اولاد نظر آئے گی چینلز کی اسکرین پر وہی لوگ نظر آتے ہیں ،مارشل لاءہوتو تب بھی ان کے وارے نیارے نام نہاد جمہوریت ہوتو تو بھی وارے نیارے ہیں ،کیا قائد اعظم نے ان کے لیے پاکستان بنایا ….؟؟؟انہوں نے کہا کہ انگریزوں اورہندوں کو شکست دے کر پاکستان بنایا گیا ،قائد اعظم نے قوم سے وعدہ کیا کہ میں مدینہ کی طرح اسلامی ریاست بناﺅں گا، ہم بھی اس ملک میں اسلامی شریعت قائم کریں گے ،پاکستان میں حکمرانی صرف عوام کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے ایک زرعی ملک ہے اس کی مٹی سونا اگلتی ہے ستر فیصد عوام زراعت سے منسلک محنتی ،جفاکش ہیں کسان غلے کے انبار کا ڈھیر لگاتا ہے اورخود بھوکا سوجاتا ہے اورخاندان مقروض ہوجاتا ہے ۔اندرون سندھ جاکر دیکھے کسانوں کے ہاتھوں سود اور قرض میں بندھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یشیا کی سب سے بڑیا اسٹیل مل تباہی و بربادی سے دوچار ہے ،ملازمیں کو 9 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ،اسٹیل مل خسارے میں لیکن میں حیران ہوںکہ حکمرانوں کی اسٹیل مل مسلسل ترقی کررہی ہے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ