صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات

73

صدر پاکستان ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر پاک فوج کے دو لیفٹیننٹ جنرل کو جنرل کے عہدے پر تقری دے دی ، ترقی پانے والوں میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر حیات ہیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں ملاقات کی آرمی چیف کے عہدے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کے لئے جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر حیات کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے اپنے دورہ ترکمانستان کے حوالے سے بھی صدر مملکت کو اعتماد میں لیا ۔

ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے نیا آرمی چیف جنکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی پر مقرر کردیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ