دفاعی نمائش کا آج آخری روز

106

کراچی میں جدید ترین جنگی ہتھیاروں کے میلے کا چوتھا اور آخری روز ہے جسے دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایکسپوسینٹر کا رخ کررہی ہے۔

کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری نویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا چوتھا اور آخری روز ہے، آج عام عوام کو بھی دفاعی نمائش دیکھنے کی اجازت ہے جس کے باعث پاکستانی اور بین االاقوامی کمپنیوں کا تیارکردہ سامان حرب دیکھنے کے لئے ایکسپوسینٹر کے باہر شوقین افراد کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ہتھیاربرائے امن کے نام سے جاری نمائش میں پاکستان کے ترکی، فرانس، یوکرائن، چیک ری پبلک، پولینڈ، بیلجیئم اورآذربائیجان سے معاہدے طے پائے ہیں، نمائش میں 3 روز کے دوران مجموعی طور پر 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے۔

دفاعی نمائش میں پاکستان کی تیار کردہ لائٹ اسنائپر رائفل توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے۔ اسسٹنٹ منیجر ویپن پی او ایف کا کہنا ہے کہ 40سےزائدممالک نےرائفل میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ