ایک لاکھ سے زیادہ پرندے تلف

104

جرمن ریاست لوئر سیکسنی میں حکام نے برڈ فلْو میں مبتلا ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایک لاکھ سے زیادہ ٹرکی فیل مرغ تلف کر دیے ہیں۔

تلف کیے جانے والے پرندوں میں برڈ فلو کے وائرس H5N8 کی موجودگی کا امکان تھا۔ لوئر سیکسنی کے ایک مقام پر 16ہزار اور دو دوسری جگہوں پر 92 ہزار سے زائد پرندے تلف کیے گئے۔

جرمنی کے محکمہ صحت کے ایک اہلکار کے مطابق جرمنی کی مرغیوں اور دوسرے پرندوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اہلکار کے مطابق لوئر سیکسنی کے دس کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے تمام پولٹری فارمز کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ